News Detail

سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ ﷺکا انعقاد

  • By / Admin
  • Oct 28, 2022

TLCانسٹیٹوٹ آف نرسنگ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی سیرت النبیٰﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں حسن قرات ،نعت رسول ﷺ اور تقریر کے مقابلے رکھے گئے ۔پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموںکو گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔کثیر تعداد میں طالب علموں اور اہل علاقہ نے شرکت کی ۔مہمان خصوصی مقامی ایم این اے ٹکٹ ہولڈر چوہدری منشا ءسندھو ،ڈاکٹر ید اللہ علی ، اور دیگر سکول پرنسپلز سمیت سیاسی و سماجی شخصیت اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی ۔ان معزز مہمانوں کی موجودگی میں سب اساتذہ اکرام اور طالب علموں کی انتظامیہ کونسل کو سرٹیفیکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا ۔آنے والے مہمانوں نے ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا کی ان کاوشوں کو خوب سراہا۔ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا کا شرکا ءسے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ کریمﷺ کا اسوہ حسنہ ہمارے لیے ایک مشعل راہ اور آپﷺ کی تعلیمات پر چلنا ہمارے لیے آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتر اصلاح کے لیے تعلیمات نبوی پر عمل کرنا دنیا و آخرت کی سرخروئی کا باعث ہے،دنیا میں امن انسانوں کو انصاف اور حقوق دینے سے ہی آئے گا۔محفل میلاد مصطفیٰﷺ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی طرف سے شان رحمت العالمین کے انعقاد سے طلباﺅ طالبا ت کو سیر ت مصطفی کی روشنی میں اپنے کردار کو سنوارنے کا موقع ملے گا ،حضورﷺ کی سیر ت نہ صرف مسلمانوں بلکہ اقوام عالم کے لیے سرچشمہ ہدایت ہے۔

Apply Now for Your Kids