ٹی ایل سی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی طرف سے شاندار تقریب کا انعقاد پی سی ہوٹل لاہور میں کیا گیا ،جس میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی بھر پورشر کت کیساتھ ساتھ ہمارے مہمان خصوصی بالخصوص یاسمین خان اور ان کے ساتھ ٹی ایل سی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی (سی ای او )ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا (سی او او)ملک جمیل نے تقریب میں شرکت کی ۔طلبا و طالبات نے بھر پور جوش کا مظاہرہ کیا اور ان کے ساتھ ٹی ایل سی کالج کی پرنسپل میڈم حنا اسلم کی طرف سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا گیا اور ادارے کی طرف سے ڈاکٹر ثانیہ کھیڑا نے مہمانوں اور طلبہ و طالبات کو انعامات سرٹیفیکیٹ ،میڈل اور مہمان خصوصی کو شیلڈ سے نوازا گیا ،مہمان گرامی نے طلبا و طالبات واساتذہ کی کاوششوں کے ساتھ ساتھ ادارے کی خدمات کو سراہا ،ٹیچرز میں شان الرحمن،ارشمہ،سید محمد حماد چشتی،سدرہ ظہیر ،سمیرا نواز،سمیول،ایمان طارق بیگ،حمزہ عبدالجبارخان نے تقریب میں شرکت کر کے اس تقریب کو کامیاب بنایامہمانوں کی طرف اس ٹی ایل سی انسٹی ٹیوٹ کے اس پروگرام کو سراہا گیا ۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ٹی ایل سی انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی (سی ای او )ڈاکٹر ثانیہ کھیڑاکا کہنا تھا کہ نرسنگ کے پیشے کو دنیا بھر میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ کرونا وائرس کے پھیلاو کے ان دنوں نے احساس دلایا ہے کہ نرسز دنیا کے لیے کس قدر ضروری ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نرسنگ دراصل انسانیت کی خدمت کا دوسرا نام ہے۔ پاکستان میں نرسنگ کا شعبہ بے پناہ مسائل کا شکار ہے۔ نرسز کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے دنیا کو اس وقت اس شعبے میں فوری سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔